ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل کر دیا گیا جس کی ذبح شدہ نعش برآمد کر لی گئی۔
شاہ زمان ولد ثانی گل ساکن محلہ اسلام آباد گزشتہ روز گھر سے غائب تھا، جس کی قتل شدہ نعش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل کیا گیا ہے، اور تیز دار آلے سے مقتول کا گلا کاٹ دیا گیا ہے۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments