ویب ڈیسک: پاراچنار سمیت ضلع کرم کے بیشتر مقامات پر بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹرل کرم کے بالائی علاقوں میں سیزن کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔
کوہ سفید کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری شروع ہو گئی ہے، بارش وبرفباری کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع کرم میں شروع ہونے والی بارش اور برفباری اگلے دو روز تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments