عالمی تنازعات ومسائل کے حل

عالمی تنازعات ومسائل کے حل میں پاکستان کلیدی کردار اداکریگا، عاصم افتخار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات ومسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، کیونکہ پاکستان عالمی امن کا داعی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھی شرکت کی۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کا آج سے آغاز ہو گیا، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ عالمی تنازعات ومسائل کے حل میں پاکستان کلیدی کردارادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو فعال کرنے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے، جبکہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پاکستان ہرممکن کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلہ کی آخری تاریخ میں توسیع