ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں مذاکراتی عمل پر گفتگو کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی نے سربراہ جتمعیت مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں، افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکارغیر جمہوری رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کئے جا سکتے ہیں، پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔
آخر میں سینیٹر عرفان صدیقی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو سراہا۔
Load/Hide Comments