جِل بائیڈن کو تحفہ

نریندر مودی کا جِل بائیڈن کو ہزاروں ڈالرز مالیت کا تحفہ

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم کی جانب سے نریندر مودی کا جِل بائیڈن کو ہزاروں ڈالرز مالیت کا تحفہ،امریکی محکمہ خارجہ نے غیر ملکی تحائف کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ۔
جاری رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن، خاتون اول جل باہیڈن اور امریکی خفیہ اہلکاروں کو لاکھوں ڈالرز کے تحائف ملے جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے امریکی حکام کو سب سے مہنگا تحفہ دیاگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو20 ہزارڈالر کا ہیرا تحفے میں دیا۔
اس کے علاوہ بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دیے جبکہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان کو تحائف دیئے ۔
رپورٹ کے مطابق جیکب سلیوان کو چاندی کا مجسمہ جنوری 2023 میں دیا گیا جبکہ جولائی 2023 میں لکڑی سے تیار کیا گیا ہاتھی کا مجسمہ بطور تحفہ دیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے جوبائیڈن کو 2022 میں قالین کا تحفہ دیا گیا جس کی مالیت 525 ڈالر تھی۔
2023 میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی طرف سے امریکی حکومتی سینئر ڈائریکٹر ایلیئن لوباکر کو 600 ڈالرز مالیت کا قالین بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے ملازمین کو 2023 میں ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف ملے۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو بھی 18 ہزار ڈالرز مالیت کا ٹیلی اسکوپ کیمرہ تحفے میں ملا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو قیمتی گھڑیاں، ہیرے کے زیورات اور پرفیوم تحائف میں ملے۔
لیبیا کے بزنس مین نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کا جیولری گفٹ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو دیا۔
امریکی قانون کے مطابق 480 ڈالرز سے زیادہ مالیت کے تحائف کو رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اور اہم یا تاریخی تحائف کو نیشنل آرکائیوز یا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن منتقل کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ خواجہ آصف