ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ اور اس میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے گارڈ سمیت زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ فائرنگ واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ لوئر کرم میں فائرنگ کا واقعہ جہاں افسوس ناک ہے وہیں فائرنگ واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش بھی ہے، شرپسند عناصر نے فائرنگ کر کے امن معاہدے اپنے عزائم ظاہر کر دیئے، وہ نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن قائم ہو، اسی لئے ان ساری امن کوششوں کو روکنے اور علاقہ میں انتشار کے خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments