بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

وزارت توانائی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کب پورا ہوتا ہے اس وعدہ فروا کے پورے ہونے کا شدت سے انتظار تو بہرحال رہے گا بہرحال وزرات توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کر کے بجلی کچھ سستی کی ہے اور مزید آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔ حکومت نے آئی پی پیز سے بھی معاہدوں کی تنسیخ اور نظر ثانی کا عمل شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں خاصی بچت متوقع ہے پاکستان میںبجلی کی پیداوار کی کمی مسائل کا باعث یوں ہے کہ جس پیمانے پر معاہدے ہوئے ہیں اتنی پیداوار کو صارفین تک پہنچانے کا کوئی معقول بندوبست نہیں شمسی توانائی کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرکے گرڈ کو سستی بجلی دینے کی حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ تودستیاب ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں اور معاہدوں کے باعث اس سے بھی فائدہ اٹھانے اور اس کی حوصلہ افزائی کی بجائے اس کی بھی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ شکنی اور معقول سے بھی کم ریٹ پر شمسی بجلی کی خریداری کی جواطلاعات ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو بہت سے صارفین توانائی ذخیرہ کرکے خود استعمال کرنے کی طرف مجبوراً چلے جائیں گے جس کے نتیجے میں بجلی کی خریداری کم ہو گی اور حکومت کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جس کے نتیجے میں بجلی کے نظام پربل دینے والے صارفین کے ساتھ ساتھ بجلی فراہم کرنے والے صارفین کی تعداد میں کمی آئے گی جس سے بچنے کے لئے حکومت جہاں دیگر اقدامات پرتوجہ دے رہی ہے وہاں شمسی بجلی کے حوالے سے بھی اپنی پالیسیوں میں بہتری لائے۔

مزید پڑھیں:  آنکھ جھپکتے بھرتیاں