وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں

جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس کے بعد رجسٹرار آفس پشاور ہائی کورٹ نے دونوں‌اضلاع میں‌بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ہائی کورٹ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں اپنے فرائض کی انجام دہی دوبارہ شروع کریں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتوں اور ججز سمیت ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے۔
یاد رہے ناقص امن وامان صورتحال کے باعث 2 اکتوبر 2024 کو متذکرہ بالا علاقوں میں عدالتیں بند کی گئی تھیں، جس کے بعد یہ عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت