صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت

لوئرکرم واقعہ پر صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: لوئرکرم واقعہ پر صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت، واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی جانب سے لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصرعوام کے دشمن ہی اور علاقے میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کامیاب نہ ہونے دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اس سلسلے میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئے وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے معاہدے میں‌خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

مزید پڑھیں:  مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالے پاکستانیوں کی فہرست جاری