پشاور میں‌ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ

پشاور میں‌ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ تبادلہ ، 6 افراد جاں‌بحق

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ تبادلہ ہوا، اس دوران فریقین میں سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں دیرینہ دشمنی پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبدلہ ہوا، اس دوران 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ نعشوں کو سپتال منتقل کر دیا گیا، اس دوران واقعے میں زخ٘ی ہونے والے شخص کو بھِ فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پشاور میں‌ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ تبادلہ کے دوران 6 قیمتی جانیں‌ضائع ہو گئیں.

مزید پڑھیں:  مردان میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل