ویب ڈیسک: لوئرکرم اور بگن کے عوام کا ڈی سی پر فائرنگ کی شدید مذمت، بگن مشران کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم پر بگن میں نہیں بلکہ علیزئی عرفانی کلے میں فائرنگ ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں کانوائے سے قبل راستہ کلیئر کرنے کیلئِے مذاکرات کے دوران ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ رونما ہوا، جس میں ان کے گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے لوئرکرم اور بگن کے عوام کا ڈی سی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقعہ بگن میں نہیں بلکہ علیزئی عرفانی کلے میں ہوا ہے۔
مفتی شاہ نواز اور عمران مقبل کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بگن میں نہیں بلکہ علیزئی عرفانی کلے میں ہوا ہے، بگن کے عوام صرف اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ بگن مشران کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم پر بگن میں نہیں بلکہ بگن سے آگے علیزئی عرفانی کلے میں فائرنگ ہوئی ہے، بگن کو بےجا بدنام کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments