سیاحتی مقام شاہی میں شدید بارش

لوئردیر، سیاحتی مقام شاہی میں شدید بارش و برفباری، موسم مزید سرد

ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر کے سیاحتی مقام شاہی میں شدید بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
بارش و برفباری سے جہاں ایک طرف موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، وہیں مقامی عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم سیاحوں نے بڑی تعد میں علاقے کا رخ کر لیا۔
سیاحتی مقام شاہی میں شدید بارش و برفباری کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ آمدورفت میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں علاج معالجہ کی سہولت موجود نہیں۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ خراب روڈ کی وجہ سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو تفریح کی بجائے الٹا پریشانی میں گھر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنگلادیش کی پاکستان کیلئے ویزا شرائط میں نرمی، آن لائن حصول بھی ممکن