ٹل پارا چنار شاہراہ بند

ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند، امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع کرم امن معاہدے کے باوجود ٹل پاراچنار شاہراہ بدستور ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے جس کے باعث امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا ۔
راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے ، شرکا کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب 80گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نے کہا ہے کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، راہگیر جاں بحق