چیف سیکرٹری اور آئی جی

کرم فائرنگ: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس کوہاٹ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا پولیس کوہاٹ پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی کر م فائرنگ واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کی تحقیقات اور دیگر امور پر پولیس کلب کوہاٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیاگیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل طے کا فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں کرم میں امن و امان پر قابو پانے کے لیے بات چیت ہوگی جبکہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کرنے پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  چین نئی امریکی قیادت سے مل کر چلنے کو تیار