ویب ڈیسک: مسجد نبویۖ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لئے سال بھر کے انتظار کی شرط ختم کردی گئی تاہم موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویۖ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مسجد نبوی میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments