ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ کرم کے حالات میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز کیا جاسکتا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ کرم میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو دو ماہ ہوگئے لیکن وزیراعلی کو کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ضم قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، اسلام آباد میں مذاکرات کے نام پر جوڑ توڑ جاری ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ مشروط مذاکرات کی کامیابی کا امکان نظر نہیں آتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او یا قانونی راستہ اپنانے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments