ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کردیا جو اب 13جنوری کو سنایا جائے گا ۔
عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔
عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔
عمران خان کے وکیل فیصل یوسف چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔
پہلے 23دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments