ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19سال

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے ۔
ویسٹ انڈیز ٹیماسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی، ویسٹ ا نڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10سے 12جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔
پاکستان اور و یسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔
و یسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں پاکستان میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم و یسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بس ٹرمینل اکشن کی خود نگرانی کی، میرٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا، رنگیز احمد