ویب ڈیسک: کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اتوار کی رات معطل کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12 بجے بحال کر دی جائے گی۔
موبائل فون سگنلز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی (ف ) کی جانب سے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے ۔
امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments