ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے تھرڈ راونڈ سے قبل عمران خان سے ملاقات ہو جائیگی، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی مزاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے تھرڈ راونڈ سے قبل امید ہے عمران خان سے ملاقات ہو جائیگی، حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضرور ہے، ہم نے اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ آج ملاقات ہو گی لیکن ابھی تک کوئی کنفرمیشن نہیں ہوئی۔ امید ہے کل ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی مذاکراتی سلسلے میں بالکل شامل نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئِی نے کہا کہ کسی نے غلط خبر دی ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments