پاراچنار ٹل شاہراہ آج بھی بند

پاراچنار ٹل شاہراہ آج بھی بند، قافلہ تاحال روانگی کا منتظر

ویب ڈیسک: پاراچنار ٹل شاہراہ آج بھی بند، شاہراہ پر ہر قسم کی آمدورفت کا سلسلہ رکا رہا، اس دوران 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال روانگی کا منتظر رہا۔ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاراچنار ٹل شاہراہ آج بھی بند رہا جس کی وجہ سے 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے تاحال متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ نہ ہو سکا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ روڈ کلیرنس ملتے ہی قافلہ منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس شدید سردی میں ڈرائیور اور کنڈیکٹرز روڈ کھولنے کا انتظار کر رہے ہیں، پاراچنار ٹل شاہراہ آج بھی بند رہی، اس دوران پولیس گاڑیوں سے لوڈ سپیکر پر اعلانات کئے جا رہے تھے کہ مین شاہراہ پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہےگی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوگ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں، دوسعری طرف سماجی راہنما حاجی علی جواد کا کہنا ہے کہ اپر کرم کی چار لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہو کر رہ گئی، اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سماجی رہنما نے بتایا کہ راستوں کی طویل بندش کے باعث انسانی المیہ بھی جنم لے چکا ہے، ادھر ڈی سی کرم پر فائرنگ واقعے کے بعد سے بگن کا احتجاجی دھرنا بھی مندوری میں جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء بگن بازار متاثرین کو امدادی پیکج اور حملہ اوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 143 رنز