پشتون قومی جرگہ کے مطالبات

پشاور، پشتون قومی جرگہ کے مطالبات پر سپیشل کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: پشتون قومی جرگہ کے مطالبات پر سپیشل کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پشتون قومی جرگہ نے اہنے مطالبات اور اکابرین کی فہرست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ پشتون قومی جرگہ کے مطالبات سے متعلق کل صوبائی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس، بیرسٹرگوہر نے مہلت مانگ لی