سرکاری جامعات کو 3 ارب روپے

خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو 3 ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو 3 ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان حالات میں ان کے پاس اپنے امور نمٹانے کیلئے بھی پیسے نہ ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔
اس صورتحال میں خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کا مسئلہ حل کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیدی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے تین مرحلوں میں فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق گرانٹ ان ایڈ کی مد میں ایک ارب روپے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کے لئے جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ کو مالی امور کی بہتری کا ٹاسک حوالے کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو 3 ارب روپے گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دیدی گئی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں فنڈز رواں مالی سال کے دوران سپلیمنٹری گرانٹ کے زریعے تین مرحلوں میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرانٹ ان ایڈ کی مد میں ایک ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کے لئے جاری کئے جائیںگے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق مالی سال 24-2023 کے لیے 34 سرکاری جامعات کے مجموعی اخراجات 37 ارب روپے تک ہیں۔
حکام کے مطابق جامعات کی آمدن 22 ارب روپے ہے، سرکاری جامعات نے 4 سالوں میں اپنی آمدنی میں 84 فیصد اضافہ کیا ہے۔ دوسری طرف گزشتہ 4 سالوں میں ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جس سے جامعات کی آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق بڑھ گیا۔
صوبائی حکومت نے گزشتہ سال 1.9 ارب کی گرانٹ ان ایڈ کے طور پر حصہ ڈالا، تاہم کمزور مالی حالت کے پیش نظر حکومت سے مزید 13.9 ارب روپے درکار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید 28 پاکستانی بے دخل