دھرنا شرکاء پر ایف آئی آر

پاراچنار، مرکزی دھرنا شرکاء پر ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک: پاراچنار میں کرم پریس کلب کے سامنے مرکزی دھرنا شرکاء پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 17 دن دھرنا جاری رہنے کے بعد منتظمین نے کل دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ ہی دھرنا ختم کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایف آئی آر میں تحصیل چیئرمین مزمل حسین سمیت 300 نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔
مرکزی دھرنا شرکاء پر ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف اعلانیہ طور پر ریاست کو چیلنج کیا گیا اور دوسری طرف پرامن دھرنے پر ایف ائی ار درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ ڈومیل کی حدود سے اغوا ہونیوالا بنک ملازم بازیاب