ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم کے لئے امدادی سامان کا قافلہ سیکورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد روانہ کیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ انتظامی نااہلی نہیں ہے لیکن یہ واقعہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی مزید بہتراورچیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں، پولیس اہلکاروں کوبھی بھرتی کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو پولیس میں نوکری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ امداد لے کر جانے والا قافلہ ابھی روانہ نہیں کیا جائے گا، جیسے سکیورٹی ادارے کلیئرنس دیں گے پھرقافلہ روانہ ہو گا۔
Load/Hide Comments