ٹل پارا چنار مین شاہراہ بندش

ٹل پارا چنار مین شاہراہ کی بندش کو 93روز مکمل،آبادی محصور

ویب ڈیسک: ٹل پارا چنار مین شاہراہ کی بندش کو 93روز مکمل ہو گئے جس کے باعث اپر کرم کی 4لاکھ کی آبادی علاقے میں محصور ہوکر رہ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹل پاراچنار مین روڈ 93ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے جس بکے ثاپر کرم کے چار لاکھ آبادی علاقے میں محصور جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تاجر برادری کے مطابق سرکاری اعلانات کے باوجود روڈ پر کوئی کانوائے نہیں لایا جاسکا جس کے نتیجے میں تقریباً10گاڑیوں میں سبزی و فروٹ خراب ہوکر ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو روزانہ کے حساب سے کرائے ادا کررہے ہیں پہلے سے بدحال تاجروں کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے جبکہ تاجر برادری کے تجارتی سامان کو امداد ظاہر کیا جارہا ہے۔
مقامی شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راستوں کی طویل بندش کے باعث انسانی المیہ نے جنم لیا ہے ، لوگ فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ دفعہ 144کے نفاذ اور سخت قانونی کارروائی کے اعلانات باوجود سڑک پر آمدورفت بحال نہیں ہورہی ۔
ذرائع نے بتایا کہ مندوری لوئر کرم میں اہل علاقہ احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جوکہ بگن میں دکانوں اور مکانات کے نقصانات کیلئے معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں ،آج کوہاٹ سے گرینڈ جرگہ کا مندوری لوئر کرم میں مظاہرین سے بات چیت کرنے کیلئے لانے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب علاج و سہولیات نہ ملنے سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے ۔

مزید پڑھیں:  ڈیم اور نہری منصوبوں کی تعمیر میں بھاری مالی نقصانات کا انکشاف