ویب ڈیسک: سٹارلنک کی سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی سٹارلنک سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر ہوچکی ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کمپنی کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ہوچکی ہے اور اب ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری جاری ہے۔
نان اسٹیشنری اور نان جورسڈیکشنل لو ارتھ آربٹس کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں غیر ملکی ماہرین سے بھی مشاورت جاری ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ یہ سیٹلائٹس مقامی فریکوئنسیز میں خلل ڈال سکتی ہیں جس وجہ سے ایک جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے جو تمام پہلوں کا احاطہ کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس لینے سے متعلق حکومتی فیصلے پر گزشتہ روز ایلون مسک کا ردعمل سامنے آیا تھا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے خیرمقدمی بیان پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نیکہا تھا کہ اسٹار لنک سروس کے لیے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments