کرم 3عمائدین گرفتار

کرم امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے 3عمائدین گرفتار

ویب ڈیسک: کرم امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے 3عمائدین کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سید رحمان، سیف اللہ اور کریم خان نے تاحال امن معاہدے پر دستخط نہیں کئے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے لئے اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔
دوسری جانب پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا د ے کر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ آمدورفت کے راستے ہر صورت کھول کرآمدو رفت کو بحال کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  ضمانت کیس: بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط کرنے پر عدالت برہم