حیدرآبادی کھچڑی

کھچڑی ایک مقوی غذا ہے جو ہر شخص کی پسندیدہ ڈش کے طور پر جانی جاتی ہے۔ حیدرآبادی کھچڑی حیدرآباد کے کھانوں میں سے ایک مشہور اور شاندار پکوان ہے جسے چاول، دال اور مسالوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس ڈش کو کچومر سلاد، زیرہ رائتہ اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
اجزاء
گھی تین سے چار کھناے کے چمچ
کٹی ہوئی پیاز دو عدد
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
الائچی دو عدد
دارچینی ایک عدد
کالی مرچ چھ عدد
کٹی ہوئی ہری مرچیں دو عدد
تیز پتہ ایک عدد
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
گول سرخ مرچ تین عدد
لال مسور کی دال پہلے سے بھگوئی ہوئی آدھا کلوگرام
باسمتی چاول پہلے سے بھگوئے ہوئے آدھا کلو گرام
نمک حسب ذائقہ
چکن پاوڈر ایک چائے کا چمچ
تلی ہوئی پیاز دو عدد

ترکیب
۔ایک بڑے برتن میں گھی کو گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
۔اب اس میں ثابت دھنیا، الائچی، دارچینی، کالی مرچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں، تیز پتہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
۔اب اس میں پانی ڈالیں، گول سرخ مرچ، بھگوئی ہوئی دال اور چاول شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
۔اب اس میں تھوڑا سا پانی اور ملائیں، نمک اور چکن پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
۔اب اس میں تلی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ اس کا پانی خشک ہوجائے۔
۔اب ڈھکن کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر10 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
مزے دار حیدر آبادی کچھڑی تیار ہے۔