ویب ڈیسک: رائٹ سائزنگ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے وفاقی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ یہ آسامیاں وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خالی تھیں، جن پر ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی تھیں، ان خالی آسامیوں میں سے 60 فیصد کو ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کی جانب اہم قدم حکومت کی جانب سے اٹھاتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ان خالی رہ جانے والی آسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومتی اخراجات کم کرے اور اس کے ساتھ ہی معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لیکر جائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کے 80 ذیلی اداروں کی تعداد کم کرکے 40 کردی گئی ہے، یعنی کہ نصف ادارے ختم کر دیے گئے، ان میں سے کچھ اداروں کو ضم کیا گیا۔ یاد رہے کہ موجودہ صورتحال میں لوگوں کو نوکریوں کی ضرورت تھی تاہم حکومت کی جانب سے اخراجات کی کمی کے سلسلے میںرائٹ سائزنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس جانب مرحلہ وار اقدامات شروع کر دیئے ہیں. .
Load/Hide Comments