موٹر سائیکل اور کار میں تصادم

سوات، موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے سنگوٹہ میں موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق مینگورہ حیات آباد سے بتایا جا رہا ہے، حادثہ میں زخمی ہونے والے نوجوان کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور کار میں تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر اور ٹانک میں فورسز کی کارروائیاں ،8دہشت گرد ہلاک