رمضان المبارک مارچ کے آغاز

رمضان المبارک مارچ کے آغاز اور عید الطفر آخر میں‌متوقع

ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان اور عید کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی، ماہرین کے مطابق رمضان المبارک مارچ کے آغاز اور عید الطفر آخر میں‌متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کی جانب سے کیا جانا ہے.
ماہ رمضان کے حوالے سے دنیا بھر میں مسلمان عبادات خصوصی کا اہتمام کرتے ہیںً، اس لئے سب میں‌اس ماہ مقدس کا بے صبری سے انتظار کا عنصر پایا جاتا ہے. اس حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا پھر یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے.
ماہرین کے اندازوں کے مطابق اس حساب سے دیکھا جائے تو رمضان المبارک مارچ کے آغاز اور عید الطفر آخر میں‌متوقع ہے، دوسری جانب عیدالفطر کا چاند 29 مارچ یا پھر 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کے حوالے سے تاریخوں کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے اندازے حتمی نہیں ہوتے.

مزید پڑھیں:  لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے