لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی، لوگ نقل مکانی پرمجبور

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 30ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، اس موقع پر حکام کی جانب سے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، تیز ہواؤں کے باعث 10 ایکڑ پر لگنےوالی آگ اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے، اور اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد لاس اینجلس شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا، جبکہ 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے، کیونکہ متعدد گھر آگ کی زد میں آ چکے ہیں، جس کے بعد خطرے کی زد میں آنے والے 10 ہزار گھروں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
پیسفک پلیسیڈز کے علاوہ سانتامونیکا ماونٹینز کے علاقے میں بھی لوگوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں کسی بھی ممکنہ خطرناک صورتحال سے بچایا جا سکے۔ تیز ہواؤں اور پھیلتی آگ کے باعث اس وقت لاس اینجلس میں بجلی غائب ہے جس سے 46 ہزار گھر اور کاروباری مراکز متاثر ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ 30ہزار ایکڑ تک پھیل گئی، اس موقع پر حکام کی جانب سے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کیلئے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری