ٹل پاراچنار مین روڈ 94ویں روز

ٹل پاراچنار مین روڈ 94ویں روز بھی بند، شہریوں کو شدید مشکلات

ویب ڈیسک: ٹل پاراچنار مین روڈ 94ویں روز بھی بند رہا، جس سے جہاں ایک طرف شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں موسم کی سختی کی وجہ سے اندرون علاقہ صحت سے جڑے مسائل جنم لی نے لگے۔
ٹل پاراچنار مین روڈ 94ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے ، اپر کرم کی چار لاکھ آبادی علاقے میں مخصور، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سرکاری اعلانات کے باوجود روڈ پر کانوائی نہیں لائی جا سکی۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ تقریبا 10 گاڑیوں میں سبزی و فروٹ خراب ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ رکی گاڑیوں کے روزانہ کے حساب سے کرائے ادا کئے جا رہے ہیں، جس سے پہلے سے بدحال تاجروں کو روزانہ لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تاجر برادری کے تجارتی سامان کو امداد ظاہر کیا جارہا ہے، ہم نے گاڑیاں عسکری و سول حکام کے کہنے پر لوڈ کرائی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں‌دفعہ 144 کے نفاذ اور سخت قانونی کاروائی کے ںاوجود سڑک پر آمدورفت بحال نہیں ہو رہی ہے، انہی مسائل کے حل کیلئے مندوری لوئر کرم میں اہل علاقہ احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایک شخص موقع پر جاں بحق، ایک زخمی