ویب ڈیسک: برطانیہ میں سیلاب کا الرٹ برقرار ہے جبکہ سردی کی شدت نے حد پار کر لی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز میں سیلاب کی 500 وارننگز جاری کی جا چکی ہیں، برطانوی کاونٹیز لنکاشائر اور لیسٹر شائر اب کی بار سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔
برطانیہ میں سیلاب کا الرٹ برقرار ہے، اس وارننگ کے باعث یارک شائر، نارتھ ایسٹ سکاٹ لینڈ میں سکول بند، جبکہ متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
برطانیہ کے مختلف حصوں میں برفباری آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں سردی نے اپنے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
Load/Hide Comments