افغانستان میں دہشت گردی

افغانستان میں دہشت گردی، غربت اور بیروزگاری برقرار

ویب ڈیسک: افغان طالبان کی عبوری حکومت کی جانب سے کئَے جانے والے تمام تر دعوے دعوے ہی ثابت ہوئے، انہیں حقیقت کا رنگ نہیں دیا جا سکا، آج بھی افغانستان میں دہشت گردی، غربت اور بیروزگاری برقرار ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں نصف آبادی بالخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں۔
ورلڈ بینک کے مطابق غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا بھی شکار ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، اس سے ملک کے اندرون و بیرون مختلف مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
یاد رہے افغان طالبان کی عبوری حکومت کی جانب سے کئَے جانے والے تمام تر دعوے دعوے ہی ثابت ہوئے، انہیں حقیقت کا رنگ نہیں دیا جا سکا، آج بھی افغانستان میں دہشت گردی، غربت اور بیروزگاری برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی فرمائش پر ترسیلات زر بند ہونا قطعی ناممکن ہے، خواجہ آصف