ورلڈ فوڈ پروگرام کی امدادی قافلوں

ورلڈ فوڈ پروگرام کی امدادی قافلوں پر صیہونی حملے کی مذمت

ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام کی امدادی قافلوں پر صیہونی حملے کی مذمت، اسے ناقابل برداشت قرار دیدیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پٹی میں اپنے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں اپنے امدادی قافلے پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت کی، انہوں نے بریفنگ کے دوران فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پورے خطے میں انسانی امداد کی محفوظ فراہمی کی اجازت دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جس میں عملے کے 8 ارکان سوار تھے، پر صیہونیوں نے فائرنگ کی، اور کم از کم 16 گولیاں گاڑیوں کو لگیں، تاہم عملہ محفوظ رہا۔
یو این ترجمان کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام اور ہم تمام فریقین سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں، شہریوں کی حفاظت اور غزہ میں انسانی امداد کو محفوظ طریقے سے گزرنے کی اجازت دیں، تاکہ غزہ میں مسائل کا شکار فلسطینیوں کی بحالی کا بندوبست کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی امدادی قافلوں پر صیہونی حملے کی مذمت، اسے ناقابل برداشت قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لانے والوں کو ڈوب مرنا چاہئے، عظمیٰ بخاری