ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں9سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے ساتھ ہی صوبہ میں کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے، قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں 9سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 21 جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 69 ہو گئی ہے، گزشتہ سال ڈیرہ اسماعیل خان سے 10، ٹانک سے 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2 ، 2 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2024 میں کے پی میں ڈی آئی خان 10، ٹانک 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2 ، 2، ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments