ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں 6 زبانوں میں ماہر 9سالہ بچی ڈرائی فروٹ بیچنے لگی، لواری ٹنل کے قریب اس 9سالہ بچی کی ڈرائی فروٹ بیچتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
شمائلہ نامی 9 سال کی اس بچی نے گھر میں رہ کر 6 زبانیں یاد کی ہیں، اور اب یہ بچی اپنے والد کے ساتھ ڈرائی فروٹ فروخت کرتی ہے، لواری ٹنل کے قریب اس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
اس بچی کی قابلیت دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ دیربالا نے شمائلہ کی تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
Load/Hide Comments