ویب ڈیسک: تجوڑی سڑک پر پل کے نیچے نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ تھانہ تجوڑی کی حدود خان کلے میں بارودی مواد برآمد ہوا، یہ بارودی مواد ملنگ اڈہ ٹو تجوڑی سڑک پر پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 کلو گرام بارودی مواد کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنایا، ترجمان نے بتایا کہ بارودی مواد نصب کرنے کا مقصد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔
Load/Hide Comments