ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ میں پہلا واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ بھٹی کیمپ میں پیش آیا، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے 44 سالہ عباس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرا واقعہ نوشہرہ جی پی او بائی پاس کے قریب روڈ پر پیش ایا، جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 37 سالہ نعیم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دونوں واقعات میں جان بحق افراد کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ڈی ایچ کیو اور پبی ہسپتال منتقل کیا۔ یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
Load/Hide Comments