ویب ڈیسک: آئی ایم ایف بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کمی سے متعلق حکومت کی تجویز مسترد کردی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت عالمی مالیاتی فنڈ کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کمی کے لئے رضا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے پر رائے مانگی تھی۔
آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔
یاد رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے۔ ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جب کہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments