ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی 5سالہ مدت ملازمت میں چند دن باقی ہے تاہم نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک وہ اپنی ذمہ داری جاری رکھ سکیں گے ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی 5سالہ مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہوگی تاہم 26ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے علاوہ اراکین سندھ اور بلوچستان بھی 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہوں گے لیکن نئی تعیناتی تک وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا، آئین کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنز کمشنر اور اراکین کی تعیناتی کیلیے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔
اسی طرح وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کیلیے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جائے گا۔
نئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کام کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments