ٹانک میں فائرنگ

ٹانک میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت2افراد زخمی

ویب ڈیسک: ٹانک میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق وقعہ ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود تتور کلئی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت2افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات نہ ہونے کے باعث دونوں کو ڈی آئی خان منتقل کیا گیا ۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت ایف سی اہلکار احمد شاہ اور درزی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع