امدادی سامان کی 40 گاڑیاں پاراچنار

امن کا سفر شروع، امدادی سامان کی 40 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں امن کا سفر شروع ہو گیا، امدادی سامان کی 40 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ٹل سے غذائی اشیاء کی گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا ہے ۔ مرغی ،انڈوں، گھی اور سبزیاں وغیرہ پر مشتمل امدادی سامان کی 40 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں۔ بگن متاثرین کیلئے لایا جانے والا امدادی سامان بھی بگن لوئر کرم پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں امن کا سفر شروع ہو گیا ہے، امن کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے ضلع کرم کے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
ڈی سی کرم نے بتایا کہ مرغی، انڈوں و سبزی کی گاڑیاں پہنچنے پر خریداروں کا رش امنڈ ایا، امدادی سامان پہنچنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس موقع پر عوام نے مطالبہ کیا کہ ٹل میں روکے گئے دیگر سامان پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس سلینڈر کی سپلائی بھی جلد پہنچائی جائے۔

مزید پڑھیں:  موریطانیہ کشتی حادثہ میں ملوث خاتون انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار