ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے مدین میں پولیس پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے دوران ایک سپاہی زخمی ہو گیا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پولیس پارٹی رات کو مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ چھاپہ کے دوران ملزم عبداللہ نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
Load/Hide Comments