ویب ڈیسک: پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ وی پی این کا استعمال قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے سست پڑ جانے اور کام نہ کرنے کی صورت میں ملک بھر میں وی پی این کا استعمال بڑھ گیا تھا، اسی وجہ سے انٹرنیٹ مزید سست پڑ گیا۔
رپورٹ میں وی پی این ٹریفک کی وجہ اور بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ اسی مسئلے سے نمٹنے کیلئے سب میرین کیبل کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پی ٹی اے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، ایک ٹی بی پی ایس کے اضافے سے ملک کو ہر منٹ تقریباً 10,000 ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ وی پی این کا استعمال قرار دیتےہوئے بتایا گیا کہ وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا، اس کے بعد ستمبر میں 597، جبکہ اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا تھا۔ وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے کیلئے مقامی روٹنگ سسٹمز کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments