چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح

چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ پسپا، 18 حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ پسپا کر دیا گیا، افواج کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران 18 حملہ آور ہلاک کر دیئے گئے، اس کارروائی کے دوران فوج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے چند حملہ آوروں کو زخمی بھی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، انجامینا میں فائرنگ کی آوازوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹینک بھی دیکھے گئے جبکہ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے سکیورٹی ذرائع کی جانب سےبتایا گیاہے کہ رات کو صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا، حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
حکومتی ترجمان کاکہنا ہے کہ 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہکار ہلاک اور3 زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پولیس نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دیں،وزیراعلیٰ