ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکے، لیکن وعدہ کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے تھی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں اُسے عملی جامہ پہنانا چاہیے تا کہ ہم جب اُن سے وعدہ پورا کرنے کا کہیں تو ہماری بات میں زیادہ وزن ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسی لئے کہہ رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکے، لیکن وعدہ کے مطابق کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے تھی۔ جب ہم نے سابق وزیراعظم سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کرانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ مگرجب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کردی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لے کر آ سکتا ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات میں کہا تھا کہ ہمارے کوئی مطالبات نہیں ہیں ،اس کا یہ مطلب نہیں کہ آگے بھی ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہو گا۔
Load/Hide Comments