بیشتر علاقوں میں شدید دھند

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کئی مقامات پر بند

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند اور ٹھنڈ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے، حادثات سے بچنے کیلئے موٹرویز کئی مقامات پر بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو مردان رشکئی سے صوابی تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان کی جانبسے بتایا گیا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اگر سفر لازمی ہو تو تیز رفتاری سے پرہیز کرنا چاہئے، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں گھر کے اندر فائرنگ ،بیوی جاں بحق ،شوہرزخمی